اہم خبریںپاکستان

چینی وزیر خارجہ چن گانگ کی دفتر خارجہ آمد، بلاول بھٹو نے استقبال کیا

اسلام آباد: پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچنے والے چینی وزیر خارجہ چن گانگ دفترخارجہ پہنچ گئے۔

چینی وزیر خارجہ چن گانگ دفتر خارجہ پہنچے تو بلاول بھٹو زرداری نے ان کا استقبال کیا، دونوں رہنماؤں نے پرجوش مصافحہ کیا اور بلاول نے خیر مقدمی کلمات ادا کئے، اس موقع پر وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر بھی موجود تھیں۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے چینی ہم منصب چن گانگ نے دفتر خارجہ میں ملاقات کی، ملاقات کے دوران دو طرفہ امور سمیت علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفتر خارجہ میں ہونے والی ملاقات کے دوران بلاول اور چن گانگ نے دونوں ممالک کے مابین تجارتی اور دفاعی تعلقات بڑھانے پر گفتگو کی، علاقائی اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے باہمی کوششوں اور مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر اتفاق کیا گیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You