اہم خبریںپنجاب

راولپنڈی : سٹی پولیس افسر (سی پی او)راولپنڈی نے شہری کومبینہ طور پر حبس بیجا

راولپنڈی : سٹی پولیس افسر (سی پی او)راولپنڈی نے شہری کومبینہ طور پر حبس بیجا میں رکھنے، ہراساں کرنے اور ناجائز اسلحے کے جھوٹے مقدمہ میں نامزد کرنے کی شکائیت کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ چکری اور اے ایس آئی کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے سی پی او نے ایس پی صدر ڈویژن کو ہدائیت کی ہے کہ معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کریں نصرت جاوید اعوان نے سی پی او راولپنڈی کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ مقدمہ نمبر191کا مدعی ہونے کی بنا پردرخواست گزار کو اگلے ہی روز اغوا کر لیا گیا جس کے لئے درخواست گزار کے بیٹے نے تھانہ چکری کے ڈیوٹی افسر جنید افضل کو درخواست دی لیکن بعد ازاں مذکورہ ڈیوٹی افسراور ایس ایچ او تھانہ چکری عمران شاہ نے بلیو ورلڈ ہاؤسنگ سوسائٹی سے ساز باز کر کے ریسکیو15 پر جھوٹی کال چلوائی اور 24دسمبر کو بلال نامی شخص سے درخواست دلوائی جس میں بلال نے تسلیم کیا کہ اس نے درخواست گزار کو ایس ایم جی رائفل سمیت پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا ہے حالانکہ بلال کی درخواست کا موقف تھا کہ 15سے20افراد نے ہاؤسنگ سوسائٹی کے ڈیرے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس میں نصرت اعوان اور کامران موقع پر پکڑے گئے دوسری جانب پولیس نے درخواست گزار کی درخواست پر کاروائی کرنے کی بجائے اسے2دن تھانہ میں حبس بیجا میں رکھا اور پھر درخواست گزار پرپنجاب آرمز ترمیمی آرڈی نینس 2015کی دفعہ13-2(b)کے تحت مقدمہ نمبر195درج کر دیا جس میں وقوعے کی تاریخ 25دسمبر درج ہے درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ چکری اور مذکورہ اے ایس آئی نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے درخواست گزار کو ہراساں کیا، حبس بیجا میں رکھا اور جھوٹا مقدمہ درج کیا لہٰذا تھانہ چکری پولیس کے خلاف کاروائی کی جائے اور درخواست گزار کو انصاف فراہم کیا جائے یاد رہے کہ تھانہ چکری پولیس نے گزشتہ سال22دسمبرکونصرت اعوان کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 324، 109، 148 اور 149کی دفعات کے تحت مقدمہ نمبر 191درج کیا تھا جس کے مطابق مدعی اپنے ملازم کوچوہدری فرخ کی ملکیتی زمینوں پر چھوڑنے جارہا تھا کہ بگرہ سیداں کے قریب کلاشنکوف سے مسلح راجہ اجمل عرف فوجی نے اس کی گاڑی کو زبردستی روکنے کی کوشش کی اسی اثنا میں کلاشنکوفوں سے مسلح اول داد، ثواب اور نصیب خان 15سے20نامعلوم افراد کے ہمراہ سامنے آگئے اور انہوں نے للکارا کہ ہماری ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک کا حکم ہے کہ تمہیں جان سے ماردیں اور ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی اس دوران ایک گولی گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بیٹھے ساجد کو سر کی پچھلی جانب لگی مدعی کے مطابق ملزمان نے ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالکان ندیم اعجاز عرف دیمہ ویلڈر، نعیم اعجاز عرف نعیمہ ویلڈر،نسیم عرف سیمہ اور سعد عرف سعدو کی ایما پر فائرنگ کر کے ماجد کو زخمی کیا۔

رپورٹ : افتخار خٹک سے

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You