سندھ

کراچی (بیوروچیف: جاوید صدیقی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تاحال ڈسپلے سینٹرز

کراچی (بیوروچیف: جاوید صدیقی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تاحال ڈسپلے سینٹرز اور ٹریننگ انتخابات کا معاوضہ کی ادائیگی سے محروم کئے رکھا ھے۔۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال 2022 جون؛ جولائی میں ووٹ کی درستگی اور جائزہ کیلئے ملک بھر کی طرح کراچی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈسپلے سینٹرز تعینات کئے تھے جس میں اساتذہ کرام کی ڈیوٹی لگائی تھیں جو چالیس دنوں سے زائد تھی۔ دوسرا یہ کہ گزشتہ سال ہی ضمنی انتخابات اور بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس ٹریننگ سیشن کا معاوضہ بھی تا حال ادا نہیں کیا گیا۔ڈیوٹی پر مامور بیشمار اساتذہ کرام نے ھمارے بیوروچیف جاوید صدیقی کو اس بابت آگاہ کیا اور الیکشن کمیشن آف پاکستان سے ڈیوٹیز اور ٹریننگ کے معاوضہ کی یقینی کو بنانے کیلئے ھمارے اشاعتی ادارے کو اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی شفارش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ چھ ماہ کا عرصہ بیت گیا جبکہ وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو اس مد میں ایڈوانس ادائیگی کردی تھی۔ اگر یہی رویہ ای سی پی کا برقرار رھا تو ھم ملازمین الیکشن کمیشن آف پاکستان کیساتھ تعاون نہیں کریں گے اور آئندہ ڈیوٹیز کا بائیکاٹ کریں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You