اہم خبریںپاکستان

چودھری پرویز الٰہی نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد: مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الہٰی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کی جانب سے حلف لینے سے انکار کے بعد صدر مملکت عارف علوی نے چودھری پرویز الٰہی سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

قبل ازیں چوہدری پرویز الٰہی حلف برداری تقریب کے لیے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور سے اسلام آباد پہنچے تھے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں پرویز الٰہی کی درخواست منظور کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی رولنگ کالعدم قرار دی تھی۔

سپریم کورٹ نے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب قرار دیا اور گورنر پنجاب کو گزشتہ رات ہی ساڑھے 11 بجے تک ان سے حلف لینے کا حکم دیا تھا لیکن تاہم گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے چوہدری پرویز الٰہی سے حلف لینے سے معذرت کرلی جس کے بعد اب صدر مملکت نے حلف لیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You