اہم خبریںپاکستان

کراچی کی مچھر کالونی میں مکان کی چھت گرگئی، ملبے تلے دب کر 3 خواتین جاں بحق

کراچی: کراچی کے علاقے کیماڑی مچھر کالونی میں مرمتی کام کے دوران مکان کی چھت گرنے سے ماں بیٹی سمیت 3 خواتین جاں بحق ہو گئیں۔

کیماڑی مچھر کالونی میں مرمتی کام کے دوران مکان کی چھت گر گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے ماں بیٹیوں سمیت 3 خواتین جاں بحق اور اور ایک زخمی ہو گئی۔ جاں بحق خواتین میں 30 سالہ رشیدہ اور دو بیٹیاں 14 سالہ آمنہ اور 18 سالہ یاسمین شامل ہیں۔

جاں بحق خاتون کے شوہر کے مطابق مرمتی کام کے باعث چھت پر اضافی وزن رکھا گیا۔ وزن کے باعث دو کمروں پر مشتمل مکان کے ایک کمرے کی چھت گرگئی۔ نور عالم کے مطابق بارش کے ہیش نظر گھر میں مرمتی کام کرایا جارہا تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You