اہم خبریںپاکستان

پاکستان کیساتھ خوشگوار تعلقات بڑھانے کیلئے کردار ادا کریں گے: امریکی قونصل جنرل

لاہور: امریکی قونصل جنرل ولیم میکانیولے نے کہا کہ امریکا اور پاکستان کے مابین خوشگوار تعلقات بڑھانے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے، پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں۔

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی سے امریکی قونصل جنرل لاہور ولیم کے میکانیولےنے اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات میں مزید بہتری سمیت پارلیمانی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پاکستان دنیا میں امن کا خواہاں اور عملی کوششوں میں عالمی برادری کا شراکت دار ہے، عوام میں تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح رہا ہے۔

امریکی قونصل جنرل ولیم میکانیولے نے کہا کہ امریکا اور پاکستان کے مابین خوشگوار تعلقات بڑھانے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے، امریکا پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، ہمارے تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں، امریکا پاکستان میں انسانی وسائل کی ترقی خصوصاً تعلیم کے شعبے میں گراں قدر خدمات سر انجام دے رہا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You