اہم خبریںپاکستان

گرمی کی شدت بڑھتے ہی سیاحوں نے آزاد کشمیر کے بالائی مقامات کا رخ کر لیا

لاہور: ملک میں بڑھتی ہوئی گرمی کے ساتھ ہی سیاحوں ںے آزاد کشمیر کے بالائی مقامات کا رخ کرلیا ہے، سیلانی حسین وادیوں میں پورا دن گھومتے اور قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہوتے رہے۔

ہر گزرتے دن کے ساتھ جہاں گرمی میں اضافہ ہو رہا ہے وہاں لوگوں نے آزاد کشمیر کے صحت افزا اور ٹھںڈے تفریحی مقامات میں ڈیرے ڈال لئے ہیں۔ شہری فیملیز اور دوستوں کے ہمراہ دارالحکومت مظفرآباد کے قریبی تفریحی مقامات پر حسین موسم سے لطف اندوز ہوتے رہے۔

سیاح پیر چناسی ، سراں اور اس کے قرب وجوار میں کھلے میدانوں اور جنگل میں بیٹھ کر کھانے بھی پکاتے رہے۔ حسین موسم اور دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لئے شہری خوبصورت وادیوں میں رقص بھی کرتے ہیں۔

محکمہ سیاحت کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران آزاد کشمیر میں پانچ لاکھ سے زائد سیاحوں نے مختلف تفریحی مقامات کی سیر کی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You