جہلم

حرمین شریفین کے تحفظ و تقدس کےلیے ہر قربانی دینے کا عزم،ابنِ عباس اسلامک سینٹر جہلم

حرمین شریفین کے تحفظ و تقدس کےلیے ہر قربانی دینے کا عزم،ابنِ عباس اسلامک سینٹر جہلم میں خصوصی پروگرام

جہلم(عبدالرحمن قادری)ابنِ عباس اسلامک سینٹر جہلم کے زیرِ اہتمام حرمین شریفین کی حمایت، تحفظ اور دفاع کے حوالے سے ایک خصوصی اور پروقار پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں اسلامک سینٹر کے طلبہ، اساتذہ، وابستگان اور دیگر شرکاء نے بھرپور شرکت کی۔
پروگرام کے دوران حرمین شریفین کی عظمت و حرمت اور مسلمانوں کے دلوں میں مقدس مقامات سے وابستہ عقیدت و محبت کے حوالے سے اظہارِ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین ابنِ عباس اسلامک سینٹر ڈاکٹر فیض احمد بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین کے تحفظ اور تقدس کےلیے ہمارا تن، من، دھن سب کچھ قربان ہے۔ حرمین شریفین کی حرمت ہر مسلمان کے ایمان اور جذبات کا حصہ ہے اور ان کے تحفظ کےلیے پوری امت مسلمہ متحد ہے۔
ڈاکٹر فیض احمد بھٹی کے خطاب کے دوران طلبہ اور شرکاء نے ’’لبیک حرمین‘‘ کے فلک شگاف نعروں سے بھرپور تائید کا اظہار کیا، جس سے پروگرام کا ماحول پُرجوش ہوگیا۔
پروگرام کے اختتام پر حرمین شریفین کی حفاظت و سلامتی، عالمِ اسلام کے اتحاد و یکجہتی اور پوری امتِ مسلمہ کےلیے خصوصی دعا کی گئی۔
ياد رہے مرکز کے پروگرامز کی سرپرستی بابائے صحافت و سیاست محمود مرزا جہلمی فرماتے ہیں

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You