اہم خبریںبلوچستان

گوادر دھرنے میں تقریر کرنے پر عوامی ورکرز پارٹی کے صدر یوسف مستی خان گرفتار، بغاوت کا مقدمہ درج

عوامی ورکرز پارٹی کے صدر یوسف مستی خان بدھ کو گوادر دھرنے میں پہنچے تھے اور انہوں نے گوادر کو حق دو تحریک کے کارکنان سے خطاب کیا تھا، گوادر پولیس نے جمعرات کے روز ان کے خلاف بغاوت اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کر لیا

عوامی ورکرز پارٹی کے سربراہ یوسف مستی خان کو گوادر دھرنے میں تقریر کے بعد گرفتار کر لیا گیا، ان پر درج ہونے والے مقدمے میں بغاوت کی دفعات لگائی گئی ہیں۔

عوامی ورکرز پارٹی یوسف مستی خان گزشتہ روز بدھ کو گوادر دھرنے میں پہنچے تھے وہاں عوام کی کثیر تعداد نے ان کا والیانہ انداز میں خیرمقدم کیا۔ انہوں نے گوادر میں گزشتہ 29 دنوں سے احتجاج کرنے والے مردوں اور خواتین سے خطاب کیا اور ان کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You