باتسلیمات ضلعی آفیسر اطلاعات حکومت پنجاب، جہلم
جہلم : عالمی یوم برائے انسداد بدعنوانی کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال میں آگاہی سیمینار اور واک کا انعقاد۔
سیمینار میں ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ ،اسسٹنٹ کمشنر جہلم، ڈی ایس پی اکرم گوندل، سمیت دیگر تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
سیمینار کے شرکاء کو بدعنوانی سے بچاؤ کے لیے قرآن اور حدیث کی روشنی میں آگاہی دی گئی۔
ملک کی ترقی اور خوشحالی کےلئے کرپشن کا خاتمہ انتہائی نا گزیر ہے۔
ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ
نوجوانوں کا اولین فرض بدعنوانی کو چیلنج کرنا ہے، رشوت لینے والا اور دینے والا دونوں جہنمی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ
جعلی مضاربہ اسکیموں اور جعلی رہائشی منصوبوں میں سرمایہ کاری سے بچیں۔
ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ
بعدازاں کرپشن کے خاتمے کے لیے آگاہی ریلی بھی نکالی گئی جس کا مقصد معاشرے کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ بدعنوانی کا خاتمہ تھا۔



