اہم خبریںجہلم

اسسٹنٹ کمشنر جہلم ماریہ جاوید اور پی ایم اے صدر تفسیر گوندل نے مہربانی شاپ کا افتتاح کیا

جہلم : پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن جہلم کی جانب سے گزشتہ روز غریب اور مستحق افراد کے لئے مہربانی شاپ کا قیام۔

اسسٹنٹ کمشنر جہلم ماریہ جاوید اور پی ایم اے صدر تفسیر گوندل نے مہربانی شاپ کا افتتاح کیا۔

شاپ کا مقصد غریب اور مستحق افراد کی ضروریات کو پورا کرنا اور سردیوں کے لیے گرم کوٹ، سویٹر، کپڑے، جوتے بیگ اور گھریلو استعمال کی دیگر اشیاء فراہم کرنا ہے۔ اس موقع پر پی ایم اے کے پریزیڈنٹ ڈاکٹر تفسیر گوندل نے کہا کہ شاپ کا مقصد مستحق لوگوں کی ضرورت کو پورا کرنا ہے، جس کے پاس ہے وہ دے جائے اور جس کے پاس نہیں ہے وہ یہاں سے لے جائے۔ اسسٹنٹ کمشنر ماریہ جاوید نے انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دھانی کرائی اور کہا کہ سرکاری اور ذاتی طور پر انتظامیہ اس سے منسلک رہے گی۔

رپورٹ :چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You