اہم خبریںپاکستان

پی آئی اے نے کویت آپریشن کا دوبارہ آغاز کر دیا

کراچی: پی آئی اے نے کویت آپریشن کا دوبارہ آغاز کر دیا۔ پاکستانی جہازوں اور پائلٹس پر کویت نے خود ساختہ پابندی لگا رکھی تھی۔

ترجمان سی ای او پی آئی اے نے وزیر ہوا بازی، سیکرٹری ایوی ایشن اور سول ایوی ایشن حکام کا خصوصی شکریہ کرتے ہوئے کہا کہ وزارت خارجہ، کویت میں پاکستانی سفیر اور پاکستان میں کویتی سفیر کی کاوشوں سے آپریشن ترتیب دینے میں مدد ملی، پی آئی اے اپنے آپریشن کا آغاز ہفتہ وار دو پروازوں سے کر رہا ہے، پی آئی اے پوری جانفشانی سے پاکستانیوں کی مدد اور خدمت میں مشغول رہے گی۔

یاد رہے پابندی کے باعث قومی ائیر لائن کویت نہیں جا سکتی تھی جبکہ کویتی ائیر لائن آزادانہ پاکستان پرواز کر رہی تھی۔ پی آئی اے کی جانب سے معاملہ پہلے سفارتی سطحوں پر اٹھایا گیا مگر اجازت نہ ملی تو پی آئی اے کے استحصالی رویہ کی نشاندہی پر وزیر ہوا بازی نے کویت ائیر لائن کو بھی روکنے کا حکم دے دیا۔ حکومت پاکستان اور سول ایوی ایشن کے دباؤ پر قومی ائیر لائن کو بھی کویت آپریشن کی اجازت مل گئی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You