اہم خبریںپاکستان

پنڈورا پیپرز کا پنڈورا باکس کھلنے پر وزیراعظم نے آج اہم اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد: پنڈورا پیپرز کا پنڈورا باکس کھلنے پر وزیراعظم عمران خان نے آج اہم اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے قبل وزراء کو رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پنڈورا پیپرز سے متعلق رپورٹ مرتب کرنے کے لیے اہم اجلاس وزارت قانون و انصاف میں ہوگا۔

حکومت پنڈورا پیپرز میں ملوث پاکستانیوں کی تحقیقات کریگی:وزیراعظم

وفاقی وزراء فواد چودھری، فروغ نسیم اور شہزاد اکبر مشاورت کریں گے۔ اٹارنی جنرل خالد جاوید بھی پنڈورا پیپرز میں شامل افراد کیخلاف تحقیقات کے لئے قانونی رائے دینگے۔ وزراء رپورٹ مرتب کر کے وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں پیش کریں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You