اہم خبریںپاکستان

پی آئی اے کو اجازت نہ ملی تو کویتی ایئر لائنز بھی پاکستان نہیں آسکیں گی: سی اے اے

کراچی: کویت میں قومی ایئر لائنز کے فلائٹ آپریشن پر پابندی کا معاملہ، پی آئی اے کو اجازت نہ ملی تو کویتی ایئر لائنز بھی پاکستان نہیں آسکیں گی، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حکام کو آگاہ کر دیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق یکم اکتوبر سے کویتی پروازوں کی پاکستان آمد محدود کی جاسکتی ہیں۔ اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کویتی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو خبردار کر دیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ کویتی پروازوں کی پاکستان آمد پر مکمل پابندی کا حق محفوظ رکھتے ہیں، کورونا کی مشکل صورتحال کے باوجود کویتی پروازیں بلا رکاوٹ پاکستان آ رہی ہیں، بارہا پی آئی اے کو کویت میں فلائٹ آپریشن کی اجازت دینے کی درخواست کی گئی۔

ڈائریکٹر ایئرٹرانسپورٹ سی اے اے نے مزید کہا کہ ہماری درخواست کو نظرانداز کیا گیا، خط کا جواب بھی نہیں دیا گیا، کویتی حکام پی آئی اے کو فلائٹ آپریشن کی اجازت دیں

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You