اہم خبریںجہلم

صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید نے ضلع جہلم کے دورہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر آفس

صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید نے ضلع جہلم کے دورہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں تمام سرکاری محکموں کے افسران سے اجلاس کی صدارت کی۔

جس میں انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو جہلم میں بلدیہ کے مسائل کی نشان دہانی کر کہ سمری بنا کر بھیجنے کی ہدایت کی۔ سٹاف کی کمی کے مسائل، صفائی ستھرائی، سٹریٹ لائٹس اور گورننس کے مسائل کو جل از جلد حل کیا جائے گا تاکہ عوام کو مکمل ریلیف فراہم کیا جاسکے۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، انتظامی افسران متحرک انداز میں اپنے فرائض سر انجام دیں، حکومت پنجاب نے شہریوں کی فلاح و بہبود کے بے شمار منصوبے شروع کر رکھے ہیں جس سے عام لوگوں کی زندگیوں میں بہت بہتری آ رہی ہے۔

رپورٹ:احمد رضا جہلم

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You