
جہلم : ڈپٹی کمشنر کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضا کو برقرار کی فضا کو برقرار رکھنے کے لئے تمام مکاتب فکر کے علماء کا کردار انتہائی کلیدی ہے

تاکہ اس مقدس ماہ میں ملک دشمن عناصر کو مذہبی منافرت اور فرقہ واریت کو پھیلانے کا موقع نہ مل سکے، یہ بات انہوں نے ضلعی امن و بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر افتخار شیرازی اور ایس پی آپریشنز عطا کے علاوہ تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا کہ ملک اس وقت نازک صورتحال سے گزر رہا ہے اور ملک دشمن عناصر ملک میں قائم امن و امان اور مذہبی ہم آہنگی کی فضاء کو نقصان پہنچانے کے لئے فرقہ وارانہ اور مذہبی منافرت پر مبنی کارروائیوں میں ملوث ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی منافرت اور فرقہ واریت کو کنٹرول کرنے کے لئے تمام علماء کا کردار انتہائی اہم ہے اور علماء کی مشاورت سے انتظامیہ اور پولیس کی مدد سے محرم الحرام کے دوران ضابطہ اخلاق پر پابندی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مثبت سوچ سے آگے بڑھنا ہوگا، امن و سلامتی کے لیے مثبت سوچ کا ہونا بہت ضروری ہے۔ جس سے معاشرہ ترقی و خوشحالی کی طرف گامزن ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کہ امن کمیٹی کے ارکان پر ایک اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ آپ لوگوں تک محبت اور بھائی چارے کا پیغام پہنچائیں،ایسی کسی بھی بات سے پرہیز کریں جس سے کسی کی دل عذاری ہو۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر مساجد اور امام بارگاہوں کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا اور جہاں بھی ضروری ہوا پولیس کی اضافی نفری بھی فراہم کی جائے گی۔ اس موقع پر مختلف مکاتب فکر کے علماء نے امن و امان کو برقرار رکھنے اور ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے اپنی تجاویز اور آراء سے آگاہ کیا۔
رپورٹ:احمد رضا جہلم



