اہم خبریںجہلم

جہلم : گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ممکنہ سیلاب کے پیش نظر اقدامات کا جائزہ

جہلم : گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ممکنہ سیلاب کے پیش نظر اقدامات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور مون سون کی بارشوں سے شہر میں اربن فلڈنگ کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔ شدید بارشوں کی صورت میں شہر کے ان مقامات جہاں پر پانی کے جمع ہونے کا اندیشہ ہے وہاں پانی کی نکاسی کے لئے انتظامات کو یقینی بنانے کی تلقین اور متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ انجینئر سعید احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 نے اربن فلڈنگ میں پیدا ہونے والی صورتحال پر بریفنگ دی۔جس میں لوگوں کو ریسکیو کرنے کے حوالے سے ریسکیورز کی شہری علاقوں میں تعیناتی، ہنگامی حالات میں لوگوں کو انخلا اور ان کو فرسٹ ایڈ فراہم کرنے جیسے اقدامات کا بتایا گیا۔ اجلاس میں تمام میونسپل کارپوریشن کے سی او، محکمہ صحت، محکمہ جنگلات، لائیو سٹاک،محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 نے اس موقع پر عوام کو پیغام دیا کہ دریا میں نہانے سے پرہیز کریں تاکہ کسی بھی قسم کا جانی و مالی نقصان نہ ہو۔

رپورٹ:راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You