اہم خبریںپاکستان

واجد ضیا کا تبادلہ، ثناء اللہ عباسی ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے تعینات

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے واجد ضیا کا تبادلہ کرتے ہوئے ان کی جگہ ثناء اللہ عباسی کو فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ اعلیٰ سطح پر کیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے واجد ضیا کی ذمہ داریاں تبدیل کرتے ہوئے انھیں نیشنل پولیس بیورو کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے اس اہم فیصلے کی منظوری دی۔

اس کے علاوہ کمانڈنٹ ایف سی معظم جاہ انصاری کو نیا آئی جی خیبر پختونخوا تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ صلاح الدین محسود کو کمانڈنٹ ایف سی تعینات کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You