اہم خبریںسندھ

عنوان: میرپورخاص کے شہری بلبلا اٹھے

ٹائٹل: بیدار ھونے تک

عنوان: میرپورخاص کے شہری بلبلا اٹھے

سندھ کا تیسرا بڑا شہر اور ڈویژن میرپورخاص شہر کراچی اور حیدرآباد شہروں کی طرح بجلی کے اداروں کے ہاتھوں ظلم و بربریت کا شکار بنی ھوئی ھے۔ چوبیس فروری سنہ دو ہزار اکیس کو نیپرا نے موسم گرما میں لوڈ شیڈنگ کرنے پر کے الیکٹرک اور حیسکو کو ‘نتائج‘ سے خبردار کردیا تھا لیکن نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی یعنی نیپرا کےحسب عادت تمام احکامات کو کے الیکٹرک اور حیسکو نے ہوا میں اڑاتے ھوئے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور ٹرانسفارمر یعنی پی ایم ٹی کی مرمت میں ہزاروں روپے کی رشوت سرے عام جاری ھے۔ میرپورخاص شہر سے ہمارے دوست افتخار احمد نے ہمیں مصدقہ خبر دیتے ھوئے بتایا کہ ٹرانسفارمر یعنی پی ایم ٹی مرمت کے نام پر بھتہ خوری اور کمیشن ایجنٹ مافیا متحرک ہیں. گرمی کا موسم شروع ہوتے ہی ماہ سرد شروع ہونے تک۔۔ حیدرآباد شہر میں سینکڑوں ٹرانسفارمر یعنی پی ایم ٹی خراب ہونا معمول بن چکا ھے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی یعنی حیسکو کے راشی افسران اہلکار بھاری رقم بٹورنے میں پیچھے نہیں رہتے. قانون کیمطابق ٹرانسفارمر یعنی پی ایم ٹی کی مرمت حیسکو کی ذمہداری ہے اور صارف سے رقم وصول کرنا قانونی جرم ہے.معزز قارئین!! اگر میرپورخاص شہر میں ٹرانسفارمر یعنی پی ایم ٹی خراب ہوجائے تو جب تک حیسکو یعنی حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے کرپٹ اہلکاروں افسران کو بھتہ نہیں دیا جاتا اس وقت تک ٹرانسفارمر یعنی پی ایم ٹی ٹھیک نہیں ہوتا ھے۔ بھتہ خوری میں کرپٹ اہلکاروں اور افسران کیساتھ ساتھ سیاسی کارکنان, عہدیداران, علاقائی اثر و سورخ, سابق بلدیاتی نمائندگان اور کرپٹ تاجر نمائندے بھی ملوث ہیں جو عوام سے سیٹنگ کراکر آدھا مال خود جیب میں رکھ لیتے ہیں.یہ لوگ کمیشن ایجنٹ بن چکے ہیں انکو اتنا حرام منہ لگ گیا ہیکہ کرپٹ اہلکار اور کمیشن ایجنٹ مافیا جان بوجھ کر ناقص مال اور مرمت کراتی ہے تاکہ دوبارہ خراب ہو اور پھر چندہ جمع کرکے جیب بھری جائے۔ یہی کمیشن ایجنٹ مافیا کرپٹ حیسکو کے اہلکاروں کیساتھ ملکر بجلی بند بھی کراتے ہیں اور پیسے جمع کرکے ایک دوسرے کو آدھے آدھے کرلیتے ہیں۔ٹرانسفارمر یعنی پی ایم ٹی
اگر دھماکہ کر جائے تو چیک کرنے کے بجائے عوام کو کہا جاتا ہے کہ ٹرانسفارمر یعنی پی ایم ٹی جل گیا ھے اور اب ٹرانسفارمر یعنی پی ایم ٹی پورا ہی بنے گا چاہےکوائل ایک جلی ہو یا تینوں کئی بار ایسا بھی ہوا ہے کہ اگر بش جل جاتا یے تو کرپٹ ایجنٹ مافیا پورے ٹرانسفارمر کی مرمت کیلئے پچاس ہزار سے ایک لاکھ روپے چندہ جمع کرتے ہیں.ہر سال ٹرانسفارمرز
یعنی پی ایم ٹی کی مرمت کی آڑ میں میرپورخاص شہر اور حیدرآباد شہر کی عوام سے کروڑوں روپے بھتہ وصول کیا جاتا رہا ہے۔ میرپورخاص شہر کی عوام کا مطالبہ ھے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی یعنی نیپرا اس اشو پر سخت نوٹس لیتے ھوئے اس جعلی عمل کو فی الفور بند کرائے اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا ختمہ کرے۔۔۔۔!!

کالمکار: جاوید صدیقی

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You