
سوہاوہ اظہر زیدی کو ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا حصہ بنا دیا گیا
سوہاوہ : (احسن وحید مشرف کیانی ) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کی تشکیل دے دی گئی ہے جس میں ایم این اے، ایم پی اے، اور ڈی سی جہلم موجود ہیں اس کمیٹی کا حصہ سوہاوہ کی آواز اظہر محمود زیدی کو بنا دیا گیا ہے اظہر محمود زیدی کا کہنا ہے کہ میں سوہاوہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے کی پوری کوشش کروں گا اظہر محمود زیدی کو ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا حصہ بننے پر سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے مبارکباد دی جا رہی ہے.



