اہم خبریںپاکستان

پاکستان اور ترکی کے درمیان مشترکہ جنگی مشقیں ‘اتاترک11’ کا آغاز ہوگیا

راولپنڈی: پاکستان اور ترکی کے درمیان مشترکہ جنگی مشقیں اتاترک الیون کا آغاز ہو گیا، برادر ممالک کے فوجی دستوں کے درمیان یہ جنگی مشقیں تین ہفتے جاری رہیں گی۔

پاکستان اور ترکی کے درمیان مشترکہ جنگی مشقیں اتاترک الیون کی افتتاحی تقریب سپیشل سروسز ہیڈکوارٹرز تربیلا میں ہوئی، پاکستان کے ایس ایس جی اور ترک سپیشل فورسز مشقوں میں حصہ لیں گی، پاکستان اور ترکی کی مشترکہ جنگی مشقیں تین ہفتے جاری رہیں گی۔

مشقوں میں انسداد دہشتگردی، تلاشی و محاصرہ آپریشنز، دہشتگردوں کے ٹھکانے کلیئر کرنا اور مغویوں کی بازیابی کے آپریشنز بھی شامل ہیں جب کہ فری فال آپریشنز بھی تربیتی مشقوں کا حصہ ہوں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ جنگی مشقیں دونوں برادر ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گی اور اس سے عسکری شعبوں میں جدت اور نئے رجحانات سے استفادہ کرنے کا موقع ملے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You