اہم خبریںپاکستان

میرے اور پی ڈی ایم میں سے کسی کے کسی سے خفیہ رابطے نہیں: مولانا فضل الرحمان

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کےسربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہےکہ وہ یا پی ڈی ایم بحیثیت مجموعی کسی سے کوئی بات نہیں کر رہا اور نہ ہی ہمارے خفیہ رابطے ہیں۔ نیب سمیت کسی کا باپ بھی ان کا احتساب نہیں کر سکتا۔

سینئر صحافی سلیم صافی کے پروگرام میں مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم اسلام آباد آکر بیٹھیں گے اور وہاں دھرنا ہوگا، ایسا نہیں کہ آئے اور چلے جائیں گے، ہم بھرپورمظاہرہ کریں گے۔

انہوں نے اپنے یا پی ڈی ایم کے بیک ڈور رابطوں کی تردید کی۔ مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ہم اداروں کے لیے ہمیشہ ڈھال بنے ہیں، ہمیں ضرورت نہیں کہ کسی سے خفیہ مذاکرات کریں، میری یا پی ڈی ایم کی کسی سے خفیہ بات چیت نہیں ہو رہی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You