اہم خبریںپاکستان

ہر 3 ماہ بعد زرداری اینڈ کمپنی کو لگتا ہے اگلے 3 ماہ بہت اہم ہیں: فواد چودھری

اسلام آباد: فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہر 3 ماہ بعد زرداری اینڈ کمپنی کو لگتا ہے اگلے 3 ماہ بہت اہم ہیں، پھر وقت گزر جاتا ہے اور نیا بیان آتا ہے اگلے 3 ماہ بہت اہم ہیں۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بلاول کی عدم اعتماد کی بات اور ناکامی، استعفے نہ لانگ مارچ سب پرانی تنخواہ پر کام کرینگے، 3 سال بعد بھی آپ کا کوئی چانس نہیں، زمانہ اور وقت آگے چلا گیا، آپ بہت پیچھے رہ گئے، گرد اتنی ہے کہ آپ کو راستہ نہیں مل رہا، کاروبار پر توجہ دیں۔

دوسری جانب معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کیلئے کھیلوں کے مواقع، بہترین ماحول فراہم کرنا بزدارحکومت کا عزم ہے، ماضی میں نظرانداز کئے گئے قومی کھیل ہاکی کی بہتری کیلئے مزید اقدامات کئے جائینگے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You