اہم خبریںپاکستان

حکومت کا جون 2021ء تک نئی قومی بجلی پالیسی لانے کا فیصلہ، مسودہ تیار

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے جون 2021ء تک نئی قومی بجلی پالیسی لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس کا مسودہ تیار کر لیا ہے۔ مشترکہ مفادات کونسل سے منظوری لی جائے گی۔

تفصیل کے مطابق حکومت نے نئی قومی بجلی پالیسی لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ مشترکہ مفادات کونسل سے منظوری لی جائے گی۔ اس سلسلے میں قومی بجلی پالیسی کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے۔

مسودے میں بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ بروقت کرنے، سہ ماہی اور ماہانہ ٹیرف ایڈجسٹمنٹ میں تاخیر نہ کرنے سمیت 6 رہنما اصول تجویز کئے گئے ہیں۔ مسابقت، شفافیت اور استعداد کار رہنما اصولوں میں شامل ہیں۔

ماحولیاتی ذمہ داری اور مقامی تحقیق وترقی رہنما اصولوں میں شامل ہیں۔ پاور سیکٹر کیلئے مربوط انرجی پلان پالیسی ڈرافٹ کا حصہ ہے۔ مجوزہ پالیسی کے تحت بجلی کی پیداوار اور ترسیل پر توجہ دی جائے گی۔ پالیسی کے تحت مسابقت اور شفافیت کو فروغ دیا جائے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You