جہلم (عبدالرحمان قادری )ایڈوکیٹ فرحت کمال ضیاء اور نور ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری

جہلم (عبدالرحمان قادری )ایڈوکیٹ فرحت کمال ضیاء اور نور ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری کا ایدھی ویلفیئر سنٹر جھلم کا دورہ جھلم: معروف قانون دان ایڈوکیٹ فرحت کمال ضیاء اور نور ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری نے ایدھی ویلفیئر سنٹر جھلم کا دورہ کیا، جہاں انچارج ایدھی ویلفیئر سنٹر جھلم عبدالغفور چوہان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
دورے کے دوران ایڈوکیٹ فرحت کمال ضیاء نے ایدھی سنٹر کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا، ادارے کی فلاحی خدمات، انتظامی امور اور عوامی خدمت کے جذبے کو سراہا۔ انہوں نے ایدھی ویلفیئر سنٹر کی بہترین کارکردگی، صفائی، نظم و ضبط اور عوامی خدمت کے معیار کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ادارے معاشرے کے لیے امید کی کرن ہیں۔
اس موقع پر سپر وائزر محمد شریف بھی موجود تھے، جنہوں نے ادارے کی روزمرہ خدمات اور مختلف فلاحی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
آخر میں انچارج ایدھی ویلفیئر سنٹر جھلم عبدالغفور چوہان نے معزز مہمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایدھی ویلفیئر سنٹر جھلم دکھی یں انسانیت کی خدمت کے مشن کو اسی جذبے کے ساتھ جاری رکھے گا۔



