جہلم( عبدالرحمن قادری ) رات گئے تک جاری اینٹی انکروچمنٹ آپریشن، متعدد خلاف ورزیوں

جہلم( عبدالرحمن قادری ) رات گئے تک جاری اینٹی انکروچمنٹ آپریشن، متعدد خلاف ورزیوں پر کارروائی۔ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایات پر، اسسٹنٹ کمشنر جہلم کی زیرِ نگرانی، ایس ڈی ای او پیرا شاہد ممتاز اعوان کی سربراہی میں انفورسمنٹ آفیسرز ملک آصف اور انفورسمنٹ آفیسر ابتسام زبیر نے پیرا فورس کے ہمراہ بازار میں اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کیا۔ اس کارروائی میں سارجنٹ مدثر، احسن سمیت دیگر اہلکار بھی شریک تھے۔شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی متعدد شکایات کے پیشِ نظر بازاروں میں تجاوزات کے باعث خواتین، بزرگوں اور دیگر شہریوں کی آمدورفت شدید متاثر ہو رہی تھی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے خصوصی ویژن اور ہدایات کے مطابق عوام کو سہولت فراہم کرنے اور بازاروں میں روانی برقرار رکھنے کے لیے بھرپور کارروائی عمل میں لائی گئی۔آپریشن کے دوران تجاوزات قائم کرنے والوں کو وارننگز جاری کی گئیں، ریموول آرڈرز دیے گئے، جرمانے عائد کیے گئے جبکہ مسلسل خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک دکان کو سیل بھی کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ اور PERA کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ عوامی راستوں پر ناجائز تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی اور شہریوں کی سہولت کے لیے ایسے آپریشنز آئندہ بھی بلاامتیاز جاری رہیں گے۔



