پنجاب

راولپنڈی: پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2026 کے تحت نومنتخب عہدیداران

راولپنڈی: پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2026 کے تحت نومنتخب عہدیداران کی تقریبِ حلف برداری راولپنڈی پریس کلب میں منعقد ہوئی۔
تقریب میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری انجینئر مبین صدیقی نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ صحافت ایک مشکل مگر باوقار پیشہ ہے، نوجوان صحافی سچائی، دیانتداری اور غیرجانبداری کو اپنا شعار بنائیں، کیونکہ آزاد صحافت جمہوریت کی مضبوطی کی ضامن ہے۔
اس موقع پر عبدالقدوس، میڈیا ہیڈ مرکزی مسلم لیگ راولپنڈی بھی تقریب میں شریک رہے۔
تقریب میں سیکرٹری نیشنل پریس کلب مس نیئر علی نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا۔ چیئرمین بابراورنگزیب چوہدری اور صدر صباء شاہین نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نوجوان صحافیوں کے حقوق اور تربیت کو اولین ترجیح قرار دیا۔
تقریب میں ایم پی ایز چوہدری عمران الیاس، تنویر اسلم راجہ، پیر سردار رضا محی الدین قادری، چوہدری مدثر اقبال، سینئر صحافیوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
آخر میں باڈی عہداران و مہمنان کو یادی شیلڈز پیش کی گئیں

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You