*مجھے تعجب و حیرت ھے، فنکار کی اولاد پر*

*مجھے تعجب و حیرت ھے، فنکار کی اولاد پر*
*تحریر: جاوید صدیقی جرنلسٹ کراچی*
آجکل شوشل میڈیا میں ایک فنکار جوڑے کی اولاد کا بڑا ذکر چل رھا ھے اس کی تحریر پاکستان مخالف، سماج مخالف، نظام مخالف، ریاست مخالف اور نجانے کیا کیا مخالف۔ آج وہ بچہ جو واقعی قد میں تو شائد دراز ہوگیا ھے مگر عقل و شعور میں ابھی پست ہی ھے۔ وہ دولت عیش و عشرت کی فراوانی میں بھول گیا کہ بیرون ملک بھی وہ اسی ملک سے کمائی دولت، اسی نظام میں رہتے ہوئے ماں باپ کا مقام اور اسی ملک و ریاست کے سبب اپنی اور اپنے ماں باپ کی پہچان بنی۔ مجھے بڑی حیرت ہوتی ھے ان والدین اور انکی اولادوں پر بہت جلد ناشکرے بےوفا اور غیروں کے تلوے میں پڑ جاتے ہیں۔ پی ٹی وی کے یہ ان دونوں فنکاروں نے کیا اپنی اولاد کی تربیت دی وہ اس کی تحریر سے ثابت ہوگیا یقیناً اس کی تحریر کو وہ گروہ نہایت پسند کریگا جو ملک و ریاست سے وفاء نہیں رکھتا ان میں کامریڈ کہلانے والے، کمیونیسٹ ذہن رکھنے والے اور دنیا پرست یعنی دولت پرست غلام ذہن والے قابل ذکر ہیں۔ ہر پاکستانی محب الوطن ان فنکار والدین پر تعجب و حیرت ہی کرسکتے ہیں کہ انھوں نے کس طرح کی اپنی اولاد کی تعلیم و تربیت کی ھے۔ دنیا میں کوئی ایسا ملک کا شہری نہیں جو دوسرے ملک جاکر اپنے ملک کی ہرزہ سرائی کا سبب بنے۔ پاکستان مخالف قوتیں یقیناً ان والدین اور فرزند کیساتھ کھڑی نظر آئیں گی وقت سب کچھ کھول کر ایک نہ ایک دن عیاں کردیتا ھے۔



