
وفاقی شرعی عدالت کو اسلام آباد ہائیکورٹ منتقل کردیا گیا۔
صدرِ ملکت نے وفاقی شرعی عدالت کی ہائی کورٹ بلڈنگ منتقلی کی منظوری دی تھی۔
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وفاقی شرعی عدالت کو اسلام آباد ہائیکورٹ منتقل کر دیا گیا۔وفاقی شرعی عدالت اب اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے میں کام کرے گی، ہائیکورٹ بلڈنگ کے تھرڈ فلور پر کورٹ رومز تیار کر لیے گئے ہیں۔کورٹ رومز کے باہر وفاقی شرعی عدالت کےججز کے نام کی تختیاں بھی لگا دی گئی ہیں۔صدر ملکت آصف علی زرداری نے وفاقی شرعی عدالت کی ہائیکورٹ بلڈنگ منتقلی کی منظوری دی تھی۔



