انٹرنیشنلاہم خبریں

ایران میں غیر معمولی اجلاس: چین، روس، پاکستان اور دیگر کا افغانستان سے دہشتگردی کے ممکنہ خطرات پر اظہار تشویش

ایران میں غیر معمولی اجلاس: چین، روس، پاکستان اور دیگر کا افغانستان سے دہشتگردی کے ممکنہ خطرات پر اظہار تشویش۔

افغانستان کے پڑوسی صرف ایک ایسے افغانستان پر ہی اعتبار کر سکتے ہیں جو دہشتگردوں کو پناہ نہ دیتا ہو۔محمد صادق

تہران(نمائندہ مجاہد افغان) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق چین، روس، پاکستان اور دیگر ممالک نے افغانستان سے دہشت گردی کے ممکنہ خطرات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ایرانی دارالحکومت تہران میں افغانستان کی صورتحال پر چین، روس، پاکستان اور دیگر ممالک کا غیرمعمولی اجلاس ہوا۔سفارتی ذرائع کے مطابق اجلاس میں شریک ممالک کے نمائندوں نے افغانستان سے دہشت گردی کے ممکنہ خطرات پر تشویش کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق غیر معمولی اجلاس میں افغانستان نے شرکت نہیں کی۔ پاکستان کی نمائندگی افغانستان کے لیے نمائندہ خصوصی محمد صادق نےکی، اجلاس میں کابل میں پاکستان کے سفیر عبید نظامانی بھی شریک ہوئے، تہران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں تاجکستان، ازبکستان اور ترکمانستان کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق کانفرنس کے شرکا نے اتفاق کیا کہ افغان سرزمین سے ابھرنے والا دہشت گردی کا مسلسل خطرہ پورے خطےکے لیے چیلنج ہے۔اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے کہا کہ افغانستان کے پڑوسی صرف ایک ایسے افغانستان پر ہی اعتبار کرسکتے ہیں جو دہشت گردوں کو پناہ نہ دیتا ہو۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You