12 اگست 2024 کو مسٹر فیض حمید، سابق لیفٹیننٹ جنرل، کے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت فیلڈ

راولپنڈی،, افتخار خٹک ،11 دسمبر 2025:
12 اگست 2024 کو مسٹر فیض حمید، سابق لیفٹیننٹ جنرل، کے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا عمل شروع کیا گیا جو 15 ماہ پر محیط رہا۔
ملزم کے خلاف چار الزامات کی بنیاد پر مقدمہ چلایا گیا، جن میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا، آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی جو ریاست کی سلامتی اور مفاد کے لیے نقصان دہ ہو، اختیارات اور سرکاری وسائل کا غلط استعمال، اور دیگر افراد کو ناجائز نقصان پہنچانا شامل ہیں۔
طویل اور محنت طلب قانونی کارروائی کے بعد، ملزم کو تمام الزامات میں مجرم قرار دیا گیا اور عدالت نے اسے 14 سال سخت قید کی سزا سنائی، جو 11 دسمبر 2025 کو نافذ العمل ہوئی۔
فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے تمام قانونی دفعات کی پاسداری کی۔ ملزم کو تمام قانونی حقوق فراہم کیے گئے، جن میں اپنی منتخب دفاعی ٹیم کے حقوق بھی شامل تھے۔ مجرم کو متعلقہ فورم پر اپیل کا حق حاصل ہے۔
مجرم کی سیاسی عناصر کے ساتھ ملی بھگت میں مخصوص سیاسی افراتفری اور بدامنی پیدا کرنے اور کچھ دیگر معاملات میں اس کی ملوثیت کو علیحدہ طور پر دیکھا جا رہا ہے۔




