سندھ

بابر مارکیٹ لانڈھی میں الیکشن کی سرگرمیاں عروج پرامیدواروں کو فارم جاری کر دیے گئے

بابر مارکیٹ لانڈھی میں الیکشن کی سرگرمیاں عروج پرامیدواروں کو فارم جاری کر دیے گئے۔

بابر مارکیٹ کے 23 ارکان پر مشتمل خوشحال پینل نے فارم وصول کیے

کراچی : (بیوروچیف:عاصم آرائیں)
بابر مارکیٹ لانڈھی میں الیکشن کی سرگرمیاں عروج پر
محکمہ صنعت و تجارت حکومت سندھ کی جانب سے امیدواروں کو فارم جاری کر دیے گئے۔ سیکرٹری برائے صنعت و تجارت حکومت سندھ کی جانب سے بابر مارکیٹ لانڈھی میں ایڈمنسٹریٹر تعینات کرکے 90 روز میں الیکشن کرانے کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر نے ازسرنو ممبر سازی کا عمل مکمل کرنے کے بعد انتخابی فہرست جاری کرتے ہوئے امیدواروں کو فارم جاری کر دیے جبکہ بابر مارکیٹ کے 23 ارکان پر مشتمل خوشحال پینل نے فارم وصول کیے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 4 دسمبر شام 5 بجے ہے ایڈمنسٹریٹر کے مطابق امیدواروں کے فارم زیب انساء اسٹریٹ صدر میں واقع محکمہ صحت و تجارت کے دفتر جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You