اٹلی میں اوورسیز معرکہ حق کنونشن شاندار انداز میں منعقد


اٹلی میں اوورسیز معرکہ حق کنونشن شاندار انداز میں منعقد
کنونشن میں مہمانانِ خصوصی میں شہزادہ عثمان طاہر ، بانی و صدر استحکام پاکستان اوورسیز فورم سمیت دیگر عہدہداران نے شرکت کی
اٹلی: (اسٹاف رپورٹ)اٹلی میں اوورسیز معرکہ حق کنونشن شاندار انداز میں منعقد اٹلی کے خوبصورت شہر بریشیا کے علاقے کارپیندولو میں پاکستان اوورسیز فورم(IPOF) اٹلی و یورپ کے زیرِ اہتمام ایک شاندار اور باوقار اوورسیز معرکہ حق کنونشن منعقد ہوا، جس میں یورپ بھر سے پاکستانی کمیونٹی کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا، جس کے بعد نعتِ رسول ﷺ پیش کی گئی۔ تقریب کے دوران اسٹیج سیکرٹری نے نظامت کے فرائض راجہ عبدالغفار نےخوش اسلوبی سے انجام دیے۔ مہمانانِ خصوصی میں شہزادہ عثمان طاہر ، بانی و صدر استحکام پاکستان اوورسیز فورم، ڈاکٹر اظہر محمود اعوان، سینئر رہنما استحکام پاکستان اوورسیز فورم یورپ آرگنائزرز:چوہدری افضل گجر، چوہدری شمریز گجر، ناصر علی مہر اور جہلم سے تعلقرکھنے والے اٹلی میں مقیم معروف سماجی شخصیت محمد جمعیل راٹھور جہلمی سمیت شرکاء نے مل کر افواجِ پاکستان کی عظیم خدمات اور وطن کے استحکام کے لیے ان کے کردار کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔ تقریب میں فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کو ان کی جرات مندانہ حکمت عملی اور ملکی دفاع میں مضبوط موقف پرخصوصی خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔دیارِ غیر میں موجود پاکستانیوں نے عہد کیا کہ وہ دنیا کے ہر خطے میں پاکستان کے استحکام، افواجِ پاکستان کی حمایت اور قومی یکجہتی کے لیے متحد رہیں گے۔



