اہم خبریںپاکستان

جسٹس مسرت ہلالی کا آئینی عدالت کی جج بننے سے معذرت

جسٹس مسرت ہلالی کا آئینی عدالت کی جج بننے سے معذرت۔

جسٹس مسرت ہلالی نے صحت کے مسائل کے سبب آئینی عدالت کا جج بننے سے معذرت کی ہے۔ذرائع

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی نے وفاقی آئینی عدالت کی جج بننے سے معذرت کر لی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ جسٹس مسرت ہلالی نے وفاقی آئینی عدالت کی جج بننے سے معذرت کر لی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس مسرت ہلالی نے صحت کے مسائل کے سبب آئینی عدالت کا جج بننے سے معذرت کی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت کیلئے جسٹس مسرت ہلالی کا نام زیر غور آیا، جسٹس مسرت ہلالی نےآئینی عدالت کےجج کےطورپروفاقی آئینی عدالت نہ جانےکا اظہارکیا، جسٹس مسرت ہلالی کا بینچ گزشتہ دنوں خرابی صحت کے سبب ڈی لسٹ ہوگیا تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ اور قومی اسمبلی نے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دی تھی جس کے تحت وفاقی آئینی عدالت کا قیام عمل میں لایا گیا اور وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش نے جسٹس امین الدین کو وفاقی آئینی عدالت کا پہلا چیف جسٹس مقرر کرنے کی منظوری دی تھی۔دوسری جانب 27 آئینی ترمیم پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے دو سینئر ترین ججز جسٹس منصور علی خان اور جسٹس اطہر من اللہ نے بطور جج سپریم کورٹ عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ دونوں ججز نے اپنے استعفے صدر پاکستان کو ارسال کیے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You