یوم شہدائے جموں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ امجد علی خان نیازی

یوم شہدائے جموں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ امجد علی خان نیازی
پاکستان تحریک انصاف کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گی۔سیاسی کوآرڈینیٹر ٹو عمران خان
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی سیاسی کوآرڈینیٹر و سابق رکن قومی اسمبلی امجد علی خان نیازی نے کہا کہ اج کا دن ہمیں برصغیر کی تاریخ کے اُس خونچکاں باب کی یاد دلاتا ہے، جب ڈوگرہ فوج اور مسلح جتھوں نے جموں کے لاکھوں نہتے مسلمانوں پر ظلم و بربریت کی انتہا کی۔ان عظیم شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے قربانی اور استقامت کی نئی مثال قائم کی۔افسوس کہ عالمی برادری نے اس نسل کشی پر مجرمانہ خاموشی اختیار کی، اور آج بھی بھارت نے کشمیری عوام کے بنیادی انسانی حقوق سلب کر رکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ارٹیکل 370 اور 35-A کی منسوخی کشمیریوں کی شناخت ختم کرنے کی ایک سازش ہے، جو عالمی قوانین اور جنیوا کنونشنز کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ
IIOJK اج دنیا کے سب سے زیادہ عسکری علاقوں میں شامل ہے، جہاں کشمیری عوام ظلم، قید اور خوف کے سائے میں زندگی گزار رہے ہیں۔وقت آگیا ہے کہ عالمی ضمیر بیدار ہو اور بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرے۔پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی سیاسی کوآرڈینیٹر و سابق رکن قومی اسمبلی امجد علی خان نیازی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ یومِ شہدائے جموں کے موقع پر ان عظیم شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔پاکستان تحریک انصاف کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گی۔



