سندھ

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کی خصوصی

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کی خصوصی ہدایت پر ضلع کے مختلف تھانوں کی پولیس نے جرائم پیشہ عناصروں اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کیا۔ تھانہ دوڑ پولیس نے دورانِ چیکنگ منشیات فروش حاکم رند کو 1004 گرام چرس سمیت گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ نمبر 116/2025 بجرم دفعہ 9(1)(3)(c) CNSA درج کیا۔ تھانہ بی سیکشن پولیس نے دوران گشت ملزم منظور ڈومکی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے بہاری تعداد میں زیڈ اکیس گٹکا سوپاری برآمد کرکے، مقدمہ نمبر 279/2025 بجرم دفعہ 4/8 گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ تھانہ پبجو پولیس گناہ نمبر 50/2025 بجرم دفعہ 354، 509، 452 تعزیراتِ پاکستان میں مطلوب ملزم محمد یوسف ولد شیر رند کو گرفتار کیا گیا۔ تھانہ ماڑی جلبانی پولیس نے ملزم قابل جلبانی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 10 پیکٹ ز-21 اے گٹکا اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی گئی، ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 34/2025 بجرم دفعہ 4/8 درج کیا گیاتھانہ باندی پولیس نے ملزم علی رضا جمالي کو گرفتار کر کے 30 لیٹر شراب برآمد کی، مقدمہ نمبر 96/2025 بجرم دفعہ 3/4 PEHO کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ تھانہ اے سیکشن پولیس نے دوران گشت کے دوران پولیس نے منشیات فروش سعیداللہ جمالي کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے زیڈ اکیس گٹکا سوپاری کے 5 پیکٹ برآمد کی گئی، مقدمہ نمبر 359/2025 بجرم دفعہ 4/8 CNSA درج کیا گیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You