سندھ

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)پولیس کی بروقت کارروائی سے قتل کی خوفناک واردات ناکام ۔

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)پولیس کی بروقت کارروائی سے قتل کی خوفناک واردات ناکام ۔ شوہر اپنے بیوی کو قتل کے ارادے سے لے جا رہا تھا، راستے میں گرفتار۔ ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کی ہدایت پر پولیس نے شاندار کارروائی کرتے ہوئے ایک اندوہناک واقعہ رونما ہونے سے قبل ہی روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ ایک شخص اپنی بیوی کو قتل کے ارادے سے لے جا رہا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے شخص کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار شخص کی شناخت سکیو شر سکنہ اکڑی چودگی کے نام سے ہوئی، جو اپنی بیوی زاہدہ کو قتل کرنے کے ارادے سے سہون لے جا رہا تھا ۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ تیسری شادی کرنے جارہا تھا جس پر بیوی کے اعتراف کے باعث وہ اپنی بیوی کو جان سے مارنے کا ارادہ رکھتا تھا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون کی جان بچائی اور ملزم کو گرفتار کر کے متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ملزم کے قبضے سے ایک 30 پسٹل بمعہ گولیاں برآمد کی گئی۔ ایس ایس پی شہید بینظیر آباد نے پولیس پارٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کے عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، خواتین پر تشدد اور گھریلو جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری رہے گا

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You