اہم خبریںپاکستان

اسحاق ڈار اور مراکشی ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ، دورہ پاکستان کی دعوت

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے مراکش کے وزیر خارجہ معالی ناصر بوریطہ کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے نیویارک میں یو این جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات بارے تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے مراکشی وزیر خارجہ کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی، ناصر بوریطہ نے وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی دعوت کو قبول کرلیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You