اہم خبریںپاکستان

افغانستان نےتمام احسانات فراموش کرتے ہوئےکھلی جارحیت کی جس کا ہماری افواج نے بھرپور جواب دیا۔شاہد آفریدی

افغانستان نےتمام احسانات فراموش کرتے ہوئےکھلی جارحیت کی جس کا ہماری افواج نے بھرپور جواب دیا۔شاہد آفریدی

پاکستان نے 40 لاکھ افغان مہاجرین کو اپنی سر زمین پر بسایا۔سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم

کراچی(نمائندہ رخسار بٹ) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہےکہ انتہائی افسوس سےکہنا پڑتا ہے کہ گزشتہ دنوں افغانستان نے تمام احسانات کو فراموش کرتے ہوئے سرحدوں پر کھلی جارحیت کی جس کا ہماری افواج نے بھرپور جواب دیا۔ایکس پر جاری بیان میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہا اور افغانوں کی مشکلات کو اپنی مشکل سمجھا اور اپنی سرحدیں اپنے بھائیوں کے لیے کھول دیں۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے 40 لاکھ افغان مہاجرین کو اپنی سر زمین پر بسایا۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ میں ذاتی طور پر اپنے وسائل کے مطابق 350 افغان گھرانوں کی دیکھ بھال کرتا ہوں لیکن، افغانستان کو سوچنا چاہیےکہ پاکستان اس کا برادر اسلامی ملک ہے، لہٰذا وہ کسی ایسے ملک کے ہاتوں استعمال نہ ہو جو پہلے ہی پاکستان کے اندر دہشت گردوں کو تعاون فراہم کر رہا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You