سندھ

نواب شاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)۔ پاک افغانستان سرحد پر شہید ہونے والے ساٹھ میل کے رہائشی

نواب شاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)۔ پاک افغانستان سرحد پر شہید ہونے والے ساٹھ میل کے رہائشی شہید فوجی جوان غلام عباس سلاچی کا جسد خاکی ساتھ میل پہنچا، جہاں ہزاروں افراد نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے ان کا استقبال کیا۔ پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے گئے جس کے بعد ان کی نماز جنازہ گورنمنٹ ڈگری کالج ساتھ میل میں ادا کی گئی۔ بعد ازاں انہیں آبائی قبرستان گلشیر فقیر قبرستان میں فوجی سلامی کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ آخری رسومات بریگیڈیئر امین الحق نے ادا کیں۔ بریگیڈیئر سجاد اکبر۔ ڈی ایس آر عادل اور انڈس ونگ نواب شاہ۔ ایس ایس پی شہید بینظیر آباد غلام شبیر سیٹھار۔ چیئرمین ضلع کونسل نوابشاہ علی اکبر جمالی صدر ضلع نواب شاہ سلیم حسین زرداری۔ ڈی ایس پی دور حبیب الرحمن لاشاری۔ چیئرمین اللہ وسائے لنڈ۔ چیئرمین محمد مبین سیٹھار۔ چیئرمین قربان علی آرائیں ترجمان زرداری ہاؤس شیر باز مری، ایس ایچ او ساٹھ میل عبدالغفور نائچ، ساتھ میل اربن الائنس کے صدر علی گل رند، وائس چیئرمین حاجی غلام مصطفی بروہی، جنرل سیکرٹری شیر محمد بھرت، ذاکر حسین لوند، ہزاروں سیاسی، سماجی و مذہبی جماعتوں کے علاوہ رینجرز کے جوانوں نے بھی شرکت کی، جس میں شہدا کو سلامی بھی پیش کی گئی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You