انٹرنیشنل

غزہ میں بڑے پیمانے پر امداد کی ترسیل ابھی تک شروع نہیں ہوسکی۔ریڈکراس

غزہ میں بڑے پیمانے پر امداد کی ترسیل ابھی تک شروع نہیں ہوسکی۔ریڈکراس

غزہ سے باہر میڈیکل کوریڈورزکی بحالی فوری طور پر ضروری ہے۔عہدیدار ڈبلیو ایچ او

اٹلی(انٹرنیشنل ڈیسک) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بین الاقوامی امدادی تنظیم ریڈ کر اس کا کہنا ہے کہ غزہ میں بڑے پیمانے پر امداد کی ترسیل ابھی تک شروع نہیں ہو سکی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریڈ کراس کے ترجمان نے کہاکہ غزہ جنگ بندی کے بعد فریقین کی جانب سے انسانی باقیات کی حوالگی بہت بڑاچیلنج ہے اور ریڈ کراس فریقین کی انسانی باقیات کی حوالگی میں سہولت دے گی۔ترجمان ریڈکراس نے کہا کہ اسرائیل حماس جنگ سے لاشوں کی واپسی سب سے پیچیدہ مرحلہ ہے اور اس میں کافی وقت بھی لگ سکتا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھاکہ غزہ میں بڑے پیمانے پر امداد کی ترسیل ابھی تک شروع نہیں ہو سکی ہے۔دوسری جانب ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ غزہ سے باہر میڈیکل کوریڈورزکی بحالی فوری طور پر ضروری ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You