اہم خبریںپاکستان

پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کے مبینہ اغوا سے متعلق تفتیش شروع، بیانات قلم بند۔

پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کے مبینہ اغوا سے متعلق تفتیش شروع، بیانات قلم بند۔

ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پشاور میں پولیس نے پی ٹی آئی کی خاتون کارکن صنم جاوید کے مبینہ اغوا سے متعلق تفتیش شروع کردی۔تفتیشی ٹیم نے واقعے کی جگہ کا معائنہ کیا اور سول آفیسرز میس کے گیٹ پر تعینات پولیس اہلکاروں اور ایف آئی آر میں مدعی خاتون وکیل کے بیانات بھی قلم بند کیے۔پشاور پولیس تفتیشی ٹیم کے مطابق آفیسرز میس کے سامنے مبینہ اغواء کے واقعے سے متعلق وہاں موجود پولیس اہلکاروں سے تفتیش کی گئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے حصول کے لیے بھی متعلقہ ادارے سے درخواست کی گئی ہے۔پولیس تفتیشی ٹیم ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج ملنے پر کیس میں پیش رفت کا امکان ہے۔تفتیشی ٹیم نے مقدمہ درج کرنے والی صنم جاوید کی خاتون دوست کا بیان بھی قلمبند کیا۔واضح رہے کہ مدعی خاتون وکیل نے آفیسر میس کے سامنے سے صنم جاوید کی مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کیا تھا۔مقدمے کے متن کے مطابق صنم جاوید کو پشاور کی مصروف شاہراہ پر روکا گیا اور 5 افراد انہیں زبردستی گاڑی میں بٹھا کر لے گئے۔ترجمان وزیر اعلیٰ فراز مغل کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے صنم جاوید کے مبینہ اغوا کے معاملے پر ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات دیے تھے۔ ایف آئی آر ایڈووکیٹ حرا بابر کی مدعیت میں تھانا شرقی پشاور میں درج کی گئی۔ ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You