اہم خبریںپاکستان

شرح سود میں کمی سیلابی نقصانات اور آئی ایم ایف جائزے سے مشروط ہوگی۔گورنر اسٹیٹ بینک

شرح سود میں کمی سیلابی نقصانات اور آئی ایم ایف جائزے سے مشروط ہوگی۔گورنر اسٹیٹ بینک

مانیٹری اور اقتصادی پالیسیوں میں ہم آہنگی اچھے نتائج دے رہی ہے۔جمیل احمد کی غیر ملکی میڈیا سے گفتگو

کراچی(نمائندہ رخسار بٹ) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے شرح سود میں کمی کو سیلابی نقصانات اور آئی ایم ایف کے جائزے سے مشروط کردیا۔غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ مجموعی طور پرمہنگائی مرکزی بینک کے ہدف میں رہے گی، مہنگائی کی شرح قلیل مدت میں 5 سے 7 فیصد ہدف سے زائد رہ سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سخت مانیٹری پالیسی نے مہنگائی کمی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے اور ایسی ہی سخت مانیٹری پالیسی سے آئندہ بھی فائدہ مند ہوگی تاہم شرحِ سود میں کمی کا فیصلہ سیلابی نقصانات کے تخمینے اور آئی ایم ایف کے جائزے پر منحصر ہوگا۔جمیل احمد کا کہنا تھا کہ مانیٹری اور اقتصادی پالیسیوں میں ہم آہنگی اچھے نتائج دے رہی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You