اہم خبریںپاکستان

اہلسنت پاکستان کا ہر کارکن فلوٹیلا کے بہادر شرکاء کے ساتھ کھڑا ہے۔پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ

اہلسنت پاکستان کا ہر کارکن فلوٹیلا کے بہادر شرکاء کے ساتھ کھڑا ہے۔پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ

اسرائیل فوری طور پر گلوبل صمود فلوٹیلا کے تمام بین الاقوامی شرکاء کو رہا کیا جائے۔پیر مظہر سعید کاظمی کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سرپرست اعلیٰ جماعت اہلسنت پاکستان صوبہ خیبر پختونخواہ و تحریک عشق مصطفیٰ انٹرنیشنل کے سربراہ پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ المعروف موتیوں والا سرکار نے فلوٹیلا کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ گلوبل صمود فلوٹیلا محض ایک امدادی مشن نہیں، بلکہ اسرائیل کے غیر قانونی اور وحشیانہ محاصرے کے خلاف پوری دنیا کے ضمیر کی ایک بلند اور جرات مندانہ آواز ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا پر امن بحری جہازوں اور کشتیوں پر حملہ کرنا اور تمام شرکاء کو حراست میں لے کر انہیں قید کرنا، ایک سمندری ڈکیتی اور صریح دہشت گردی ہے۔ فلوٹیلا میں شامل شخصیات کی ستائش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ فلوٹیلا دنیا بھر کے عظیم ضمیر رکھنے والے افراد پر مشتمل ہے، جو اپنی جان خطرے میں ڈال کر محصورین کے لیے لڑ رہے ہیں۔ خاص طور پر سویڈن کی عالمی ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ، جنوبی افریقہ کے مشہور رہنما اور نیسلن منڈیلا کے پوتے نکوسی زویلیولیلی ‘منڈلا’ منڈیلا، پاکستان کے سینیٹر مشتاق احمد اور کئی یورپی ممالک کے منتخب قانون ساز اور پارلیمنٹیرین کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ان شخصیات کی شمولیت ثابت کرتی ہے کہ غزہ کا مسئلہ اب صرف فلسطینیوں کا نہیں، بلکہ پوری دنیا کی اخلاقی اور انسانی اقدار کا مسئلہ ہے۔جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی امیر پیر مظہر سعید کاظمی، مرکزی نائب ناظم اعلی اور پروفیسر حمزہ مصطفائی، چیئرمین سپریم کونسل اہل سنت والجماعت پاکستان حضرت پیر امین الحسنات شاہ، پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ المعروف موتیوں والا سرکار و دیگر نے اٹلی اور اسپین کی حکومتوں کے ابتدائی اقدام کو سراہا، لیکن ان کے حفاظتی جہازوں کی واپسی پر گہرے افسوس کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ ہم اٹلی اور اسپین کی حکومتوں کے اس ابتدائی غیر معمولی اقدام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں کہ جس کے تحت انہوں نے فلوٹیلا کی حفاظت کے لیے اپنے بحری جنگی جہاز روانہ کیے۔ یہ اقدام بین الاقوامی سمندری پانیوں میں کارکنوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ایک حوصلہ مندانہ کوشش تھی۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اہلسنت پاکستان عالمی برادری اور بین الاقوامی اداروں سے پرزور اور واضح مطالبہ کرتی ہے کہ اسرائیل فوری طور پر گلوبل صمود فلوٹیلا کے تمام بین الاقوامی شرکاء کو غیر مشروط طور پر رہا کرے۔ فلوٹیلا کے بحری جہازوں پر لائی گئی تمام خوراک، ادویات اور دیگر امدادی سامان کو فوری اور بلا تاخیر غزہ میں داخل ہونے دیا جائے تاکہ محصور عوام کو شدید قلت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور تمام انسانی حقوق کی تنظیمیں فوری طور پر مداخلت کریں اور حراست میں لیے گئے فلوٹیلا کے تمام شرکاء کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You