اہم خبریںپاکستان

حکومت کی ناکام پالیسیوں نے ملک کو تیس سال پیچھے دھکیل دیا ہے۔ امجد علی خان نیازی

حکومت کی ناکام پالیسیوں نے ملک کو تیس سال پیچھے دھکیل دیا ہے۔ امجد علی خان نیازی

پٹرول، ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے سے ملک میں مزید مہنگائی کا طوفان آئے گا۔پولیٹیکل کوآرڈینیٹر ٹو عمران خان

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے پولیٹیکل کوآرڈینیٹر امجد خان نیازی کا پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر سخت ردعمل انہوں نے کہا کہ پٹرول،ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے سے ملک میں مزید مہنگائی کا طوفان آئے گا انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں کمی کا نعرہ لگا کر اقتدار میں آنے والوں نے آج مہنگائی اور قرضوں کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت کی ناکام پالیسیوں نے ملک کو تیس سال پیچھے دھکیل دیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی سیاسی کوآرڈینیٹر و سابق رکن قومی اسمبلی امجد علی خان نیازی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ حکمران اپنے شاہانہ اخراجات کم کرنے کے بجائے سارا بوجھ غریب آدمی پر ڈال رہے ہیں جو قابل افسوس ہے انہوں نے کہا کہ اج تنخواہ دار طبقہ،مزدور،کسان بجلی کے بھاری بلوں کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غریب خودکشیاں اور فارم 47 والے حکمران جعلی ترقی کی بانسریاں بجا رہے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You