سندھ

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کی ہدایات

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کی ہدایات پر شہید بینظیر آباد پولیس کا منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ، 14 ملزمان گرفتار قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد مقدمات درج۔تھانہ قاضی احمد پولیس نے دوران اسنیپ چیکنگ کارروائی کرتے ہوئے ایک مہران کار کو روکا۔ تلاشی کے دوران گاڑی کی ڈِکی سے 2 کٹے بھنگ (وزن 44,000 گرام) برآمد ہوئے۔ پولیس نے موقع پر دو ملزمان فیض حسین ولد سعید داد ابڑو اور غلام فرید ولد مراد حسین کلہوڑو (رہائشی گمبٹ، ضلع خیرپور) کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 309/2025 بجرم دفعہ 9(1)i(d) SCNSA تھانہ قاضی احمد میں درج کیا گیا تھانہ بی سیکشن پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان (محمد اشفاق ملک، محمد وسیم ملک، محمد راشد قریشی، وسیم آرائیں اور شوکت خاصخیلی) کو گرفتار کیا۔ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں زیڈ اکیس گٹکا سوپاری اور 480 گرام چرس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 261/2025 اور 262/2025 بجرم دفعہ 4/8 سندھ گٹکا ایکٹ اور مقدمہ نمبر 260/2025 بجرم دفعہ 9(1)3A CNSA درج کیا گیا۔تھانہ دولت پور پولیس نے مقدمہ نمبر 114/2025 (دفعہ 324، 353، 398، 399، 401 پی پی سی) میں ملوث ملزم الٰہی بخش کلیار کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 30 بور پسٹل برآمد کیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 117/2025 بجرم دفعہ 24 اے سندھ آرمز ایکٹ درج کیا گیا۔تھانہ جمال شاہ پولیس نے دوران انٹیروگیشن مقدمہ نمبر 14/2025 (دفعہ 302، 337H2، 148، 149 پی پی سی) میں ملوث ملزمان مسکین عباس شاہ، عالم شاہ، راشد شاہ، بلاول شاہ اور اشرف شاہ کے قبضے سے جرم میں استعمال ہونے والا اسلحہ (دو عدد ریپیٹر، ایک 30 بور پسٹل اور گولیاں) برآمد کیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمات نمبر 16/2025، 17/2025 اور 18/2025 بجرم دفعہ 24/25 سندھ آرمز ایکٹ درج کیے گئے۔تھانہ پبجو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم غلام مرتضیٰ جمالی کو زیڈ اکیس گٹکا سوپاری سمیت گرفتار کیا۔ اس کے خلاف مقدمہ نمبر 48/2025 بجرم دفعہ 4/8 سندھ گٹکا ایکٹ درج کر لیا گیا۔ایس ایس پی شہید بینظیر آباد پولیس کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایسے عناصر کسی بھی صورت قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے اور انہیں سخت انجام کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You