اہم خبریںپاکستان

جماعت اسلامی کے وفدکی کابل میں افغان وزیر خارجہ سے ملاقات۔

جماعت اسلامی کے وفدکی کابل میں افغان وزیر خارجہ سے ملاقات۔

دونوں ممالک کے تعلقات کی بہتری کے لیے مل بیٹھ کر مسائل ومشکلات کا حل نکالنا ہوگا۔ظہور خٹک

پشاور(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے وفد نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں افغان وزیرخارجہ امیرمتقی سے ملاقات کی ہے۔ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق وفد میں پروفیسر ابراہیم، عطاالرحمان، عنایت اللہ اور عبدالواسع شامل ہیں۔قائم مقام امیر جماعت اسلامی کے پی جنوبی محمد ظہور خٹک کا کہنا تھاکہ دورے سے دونوں ملکوں میں غلط فہمیوں کے ازالے اور تعلقات میں بہتری کی امید ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نےطویل عرصہ افغان مہاجرین کی میزبانی کی، دونوں ممالک کے تعلقات کی بہتری کے لیے مل بیٹھ کرمسائل و مشکلات کا حل نکالنا ہوگا۔ظہور خٹک کا کہنا تھاکہ وفود کا تبادلہ، مذاکرات اور بات چیت ہی تمام مسائل کاحل ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You