سندھ

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس شہید بینظیرآباد رینج فیصل

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس شہید بینظیرآباد رینج فیصل بشیر میمن سے شہری تاجر اتحاد کے ایک وفد نے انکے دفتر میں ملاقات کی۔ شہری تاجر اتحاد کے وفد نے پولیس کے تعاون، امن و امان کی صورتحال اور تاجروں کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے ڈی آئی جی شھید بینظیرآباد فیصل بشیر میمن کو آگاہی دی اس موقع پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس فیصل بشیر میمن نے شہری تاجر اتحاد کے مسائل فوری حل کرنےکے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ تاجروں کے تحفظ اور کاروباری ماحول کو پرامن رکھنے کے لیے محکمہ پولیس کی جانب سے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن نے مزید کہا کہ پولیس عوام اور تاجروں کے تعاون کے بغیر اپنے اہداف حاصل نہیں کر سکتی، اس لیے کمیونٹی پولیسنگ کے ذریعے تاجر برادری کے ساتھ قریبی روابط کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔وفد نے پولیس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ تاجر برادری کے مسائل کے حل سے کاروباری سرگرمیوں میں مزید بہتری آئے گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You