اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم کی سرمایہ کاری اور تجارت کو فروغ دینے کیلئے قابل عمل منصوبوں پرکام کی ہدایت۔

وزیراعظم کی سرمایہ کاری اور تجارت کو فروغ دینے کیلئے قابل عمل منصوبوں پرکام کی ہدایت۔

وزیراعظم نے وزرا کو ہدایت کی کہ مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک روڈ میپ اور تبدیلی کا ایجنڈا بنایا جائے۔

اسلام آباد(نمائندہ جاوید اقبال) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں سرمایہ کاری اور تجارت کو فروغ دینے کے لیے قابل عمل منصوبوں پرکام کرنے کی ہدایت کی ہے۔میڈیا کے مطابق وزیراعظم نے لندن سے بذریعہ ویڈیو لنک سرمایہ کاری، اقتصادی اور تجارتی سرگرمیاں بڑھانے سے متعلق امور پر اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر شہباز شریف نے کہاکہ زراعت، آئی ٹی، معدنیات، ٹورازم اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں بیرون ممالک سے سرمایہ کاری آسکتی ہے، قابل عمل منصوبوں کو عملی شکل دینے کےلیے فوری اقدامات کیے جائیں۔وزیراعظم نے وزرا کو ہدایت کی کہ مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک روڈ میپ اور تبدیلی کا ایجنڈا بنایا جائے، اقتصادی سرگرمیوں کے روڈ میپ میں نجی شعبے کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ جاری معاشی اور اقتصادی اصلاحات کی پالیسی نے معیشت کو ایک نئی سمت دی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You