انٹرنیشنل

پاکستان اور آرمینیا نے سفارتی تعلقات قائم کرلیے

پاکستان اور آرمینیا نے سفارتی تعلقات قائم کرلیے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نائب وزیر اعظم و زیر خارجہ اسحاق ڈار اور آرمینیا کے وزیر خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو ہوئی تھی۔

بیجنگ(انٹرنیشنل ڈیسک) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان اور آرمینیا کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہونے کا اعلان کردیا۔ایکس پر جاری اپنے بیان میں اسحاق ڈار ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اور آرمینیا کے وزیر خارجہ آرات میر زویان نے چین کے شہر تیانجن میں سنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے اور اس کا تبادلہ کیا۔اسحاق ڈار کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور مقاصد کی پاسداری کے عزم کا اعادہ کیا اور معیشت، تعلیم، ثقافت اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور آرمینیا کے وزیر خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو ہوئی تھی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایاتھا کہ پاکستان اور آرمینیا کے وزرائے خارجہ نے سفارتی تعلقات پر بات چیت کی اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام پر غور کرنے پر اتفاق کیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You